اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے مسلمانوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی کا پرتپاک استقبال کیا۔
رپورٹ کے مطابق، حیدر آباد کے مسلمانوں نے ملکی اخباروں میں ڈاکٹر حسن روحانی کی آمد پر خیر مقدم کے پوسٹر چھپوا کر حیدرآباد میں ان کے خصوصی پروگراموں کی اطلاع دی ہے۔
درج ذیل پوسٹر کہ جو ہندوستان کے پارلیمنٹ ممبر اور صدر کل مجلس اتحاد مسلمین اسد اللہ اویسی کی جانب سے خیر مقدم کے طور پر شائع کیا گیا میں صدر روحانی کے حیدر آباد میں خصوصی پروگراموں کی وضاحت کی گئی ہے۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے آج اس شہر کی تاریخی مسجد ’’مسجد مکہ‘‘ میں نماز جمعہ کے بعد خطاب کیا۔
خطاب کے بعد انہوں نے اس شہر میں مقیم ایرانیوں سے ملاقات بھی کی۔
صدر جمہوریہ نے گنبدان قطب شاہی اور سالار جنگ میوزیم کا دورہ بھی کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲